خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
… اللہ اتنی بڑی قدرت والے ہیں… کہ ساری دنیا کے انسان فرعون جیسے بن جائیں ۔ سب کے پاس اتنا بڑا ملک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب کے پاس اتنی بڑی طاقت سب کے پاس اتنی بڑی فوج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب کے پاس اتنے بڑے ہتھیار سب کے پاس اتنی دولت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جتنی فرعون کے پاس ہے تو اللہ اتنی بڑی قدرت والے ہیں… سب کو فرعون بنا سکتے ہیں …سب کو قارون کا خزانہ دے سکتے ہیں … سب کو شداد و ہامان بنا سکتے ہیں… سب کو کسریٰ بنا سکتے ہیں …سب کو قیصر بنا سکتے ہیں … اور … اور قدرت والے کیسے؟… اس ایک فرعون کو جس طاقت و قدرت سے ڈبویا سارے عالم کے …… تمام فراعنہ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمام قارونوںکو تمام ہامانوں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمام شدادوں کو اور تمام قیصر و کسری کی حیثیت رکھنے والوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اکیلا تن تنہا بلا شرکت غیر اپنی قدرت سے ہلاکت کے گھاٹ اتار دے اللہ ایسا قادر ہے۔سو سونار کی ایک لوہار کی : رات رات میں کیا ہوا…؟ وہ ان کی سوچی سجھی ساری اسکیم تھی …ہم یوں کریں گے تو یوں ہوگا …بعض دفعہ ساری بنی بنائی دھری رہ جاتی ہے… ہاں !جتنی اسکمیں آدمی بناتا رہے …اور جتنی پلاننگ کرتا رہا ہے ،سوسونار کی اور… اور ارے تمہارے مدھیہ پردیش میں بولتے ہیں …سوسونار کی… اور ایک لوہار کی …بڑی سوچی سمجھی تدبیر… ہم نے اکیلے یہ نظام بنایا ہے… کسی کو پتہ نہیں لگے گا… ہم نے اب کی دفعہ ترتیب بنائی ہے کسی کے گھر کچھ نہیں جائے گا …ہم یوں کریںگے ہم یوں کریں گے… چنانچہ وہ چلے رات