خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
غیبت کرنے والا کہتا غیبت میں بڑا نفع ۔۔۔۔۔۔ سودی کاروبار والا کہتا سود میں بڑا نفع لوگوں کی زمینیں دبانا اور ہڑپ کرنا بڑا نفع ۔۔۔۔۔ کسی کا حق مارنا بڑا نفع کسی کا خون کرنا بڑا نفع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر ایک اپنے نفع کی شکل بتاتانفع و نقصان کی اصل بنیاد بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں کو بھیجنے کا اہتمام فرمایا، نبیوں کا پیغمبروں کا سلسلہ شروع فرمایا اور اسی راستے سے نفع نقصان کی شکلیں بتائیں۔ اسی لئے علماء نے لکھا ہے ، یاد رکھنا! انسانی زندگی اور حیوانی زندگی …… ان دونوں میں اگر تمیز کرنے والی کوئی چیز ہے تو وہ صرف انسان کا دین ہے۔ جانوروں کے لئے کوئی دین نہیں …… جانوروں کے لئے کوئی شریعت نہیں جانوروں کے لئے کوئی آسمانی کتاب نہیں… ان کے لئے جنت جہنم کا کوئی فیصلہ نہیں وہ آزاد ہے، زندگی جس طرح چاہے پوری کرنی ہے اور مر مرا کر مٹی کا ڈھیر ہوجانا ہیْ یہ انسان کی خصوصیت ہے …… اس کی کرامت ہے …… اس کی شرافت ہے۔ اس کی بلندی شان ہے، کہ اس خالق کا ئنات نے … سارا نظام چلانے والے تن تنہا خدائے وحدہ لاشریک لہ نے اپنی خلافت کے لئے چھانٹا۔ اس نے اپنی خلافت کے لئے نہ جبریل کو چھانٹا … نہ اسرافیل کو چھانٹا نہ عزرائیل کو چھانٹا … نہ میکائیل کو چھانٹاانسان اللہ کا خلیفہ اور نبی کا نائب ہے اگر اس نے اپنی خلافت کے لئے کسی کو چھانٹا تو آدم کے اس بچہ کو چھانٹا، یہ بہت اونچا ہے، یاد رکھنا، ہم اور تم سب حضورؐ کے امتی ہیں …… ہمارے تمہارے لئے نور علی نور اور سونے پر سہاگہ کہ ………………