خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
ان پر لگ رہی ہے، جب سے اُمت میں بگاڑ آیا ہے۔ اُمت نے جان و مال میں خیانت کی اور خیانت کے نتیجے میں یہ معاشرہ گندہ اور ناپاک ہوا ہے، اور تمام شعبے تاریک ہوتے چلے گئے ہیں۔ ایمان میں ضعف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معاشرے میں گندگی عبادت میں کمزوری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اخلاق میں گراوٹ معاملات میں الجھنیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔توبہ اور آئندہ کے لئے عزم مصمم : جتنا اُمت کا بگاڑ ہے، دنیا اسباب کی دنیا ہے، جب مچھروں کی بہتات ہوتی ہے، ہر چیز کے اسباب بتائے گئے ہیں ، اس اُمت کے بگاڑ کا پہلا سبب جان و مال کو اپنی ملک سمجھ کر تصرف کرنا ہے۔ اسی لئے سارے کے سارے توبہ کریں اور اس مجمع کا ہر فرد اور جہاں تک آواز جارہی ہے ہر ایک ان تین نمونوں پراپنے آپ کو لانے کی کوشش کرے، اپنی ذاتی زندگی کو نبی کی ذاتی زندگی کے نمونے پر… اور اپنی مسجدوں کو مسجد نبویؐ کے نمونے پر… اور اپنی بستیوں، اپنے شہروں اپنی بلڈنگوں اپنے گاؤں، اپنے محلوں کو مدینہ کے محلوں کی معاشرت کے نمونے پر لانے کی نیتیں کریں… ہمتیں کریں… اس زندگی کے بنانے کا ہم سے مطالبہ ہے… بنی ہوئی زندگی لے کر آؤ، وہ مدینہ والی زندگی، خدا میری بھی بنائے اور خدا تمہاری بھی بنائے، وہ مدینہ والی زندگی وہ دعوت سے بھری ہوئی وہ علم سے بھری ہوئی وہ قناعت و زہد اور دنیا کی بے رغبتی سے بھری ہوئی