خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
اور اگر کوئی جان و مال کے اختیارات کو استعمال کرنے کے لئے… بے ایمانی کی راہ ۔ بددینی و بے دینی۔۔۔۔ ۔بد عملی و بے عملی کی راہ … ظلم کی … ستم کی تعدی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خدا کے حقوق کو پامال کرنے کی ۔۔۔۔۔۔ انسان کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی ۔۔۔۔۔۔ انسان کی لوٹ کھسوٹ کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ انسانوں کے خون کے دریا بہانے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ خدا کی زمین کو جہنم کدہ بنانے کی … اگر کوئی اس راہ کو اختیار کرے گا تو … فَسَنُیَسِِّرُہٗ لِلْعُسْرٰی… ہم اس راہ کو بھی آسان کردیں گے۔دنیا اچھے برے اعمال کے بدلہ کی جگہ نہیں ہے : اس لئے کہ اچھے اور برے… نیکی اور بدی… ان دونوں عملوں کے بدلہ کی جگہ یہ دنیا ہے ہی نہیں … دنیا بہت چھوٹی، بہت تھوڑی اور بہت تھوڑے وقت کے لئے ہے… ایک وقت آئے گا آسمان ٹوٹیں گے… زمینیں پھٹے گی… پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح اڑیں گے… ستارے جھڑ جائیں گے… چاند و سورج بے نور ہوجائیں گے عالم درہم برہم ہوجائے گا۔ اس لئے قرآن یاد دلاتا ہے۔ ’’یَا اَیُّھَا لنَّاسُ اتَّقُوْارَبَّکُمْ اِنَّ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ شَئْيٌ عَظِیْم‘‘ ۔ اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو قیامت کا دھماکہ بہت زور کا ہونے والا ہے۔ یَوْمَ تَزْھَلُ کُلُّ مُرْضِعَۃٍ عَمَّا اَرَضَعَتْ، وَتَضَعُ کُلُّ ذاتِ حَمْلٍ حَمْلَھَا وَتَرَی النَّاسَ سُکَاریٰ وَمَاھُمْ بِسُکَارٰی وَلٰکِنَّ عَذَابَ اللّٰہِ شَدِیُد، … جس دن سورج دھونکا جائے گا… اور قیامت کا دھماکہ ہوگا… حمل والیوں کے حمل ساقط ہوجائیںگے… اور مائیں جو اپنے بچوں کو دودھ پلا رہی ہو ں گی… وہ اپنے بچوں