خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
اس کی زبان کے بول کیا ہو۔ کیسے ہو کس وقت ہو کانوں سے کیا سنے کیا نہ سنے آنکھوں سے کیا دیکھے کیا نہ دیکھے قدم کدھر اٹھے کدھر نہ اٹھے تو پہلا شعبہ انسانی زندگی کا عقیدہ ہے، دوسرا شعبہ انسانی زندگی کا عبادت ہے ۔ پھر یہ انسان ہے، بشر ہے، اس کے ساتھ تعلقات ہیں، یہ جس دن ماں کے پیٹ سے جنم لیتا ہے اسی آن اس کے رشتے قائم ہوجاتے ہیں۔ کہ فلاں کے یہاں پوتا آیا …… فلاں کے یہاں بھتیجا آیا فلاں کے یہاں بھانجا آیا…… فلاں کے یہاں نواسہ آیا ایک آن میں تمام رشتے قائم ہوجاتے ہیںتو… اس کی معاشرت کیسی ہو… جس محلہ میں یہ پیدا ہوا ہے، جو اس کے پڑوسی ہیں کچھ چھوٹے ہیں، کچھ بڑے ہیں، رشتہ دار ہیں، تعلقات والے ہیں، جن سے اس کو واسطہ پڑتا ہے، ان کے ساتھ رہن سہن کیسا ہو؟ تو انسانی زندگی کا تیسرا شعبہ معاشرت ہے۔ پھر یہ معاملات کی دنیا میں آتا ہے کبھی خریدتا ہے ، کبھی بیچتا ہے کسی سے لیتا ہے، کسی کو دیتا ہےشریعت میں معاشرت و معاملات کی حیثیت : تو انسانی زندگی کا بہت اہم شعبہ بلکہ بعضے علماء نے تو یہاں تک کہا ہے ان دونوں شعبوں