خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
ذلت ہے نہ عزت زندگی ہے نہ موت لینا ہے نہ دینا، بنانا ہے نہ بگاڑنا، کوئی کچھ نہیں کرسکتا، ایک اکیلے اللہ کی ذات میں سب کچھ ہے، … یہ تاثر دل بھیتر میں اتر جائے، ابھی تو کلمہ بہت کمزور ہے، اسی لئے اصل محنت ہمیں اس کو طاقتور بنانے میں کرنی ہے، اس لئے کہ سارا دارو مدار ایمان ہی پر ہے۔ اللہ کرے ایمان کا نفع کھل جائے، جب ایمان کا نفع کھلتا ہے جیسے صحابہ پر کھلا اللہ اکبر! وہ صحابہ جو حضرت رسول کریمؐ کی بعثت سے پہلے شرک کے سمندروں میں ڈبکیاں کھا کر آئے تھے، ان کے باپ ان کے دادے ان کے پردادے سب… ایمان کیا ہے؟ ایمان کے نفعے کیا ہیں، ایمان پر کیا کچھ ملے گا؟ … ان سب سے نابلد تھے۔حضرت عکرمہ حضور ﷺ کی مجلس میں جب حضرت رسول کریمؐ تشریف لائے اور آپ نے ایمان کا نفع بتایا، ایمان پر کیا ملے گا بتایا، …… جیسے ابوجہل کے بیٹے …… ابوجہل کا نام تو سب نے سنا ہوگا ۔ اس کے بیٹے حضرت عکرمہؓ، ان کی اہلیہ کے کہنے سے وہ آگئے، حضور اکرمؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اطمینان تو پھر بھی نہیں تھا تو پوچھا کہ یہ یوں کہتی ہے کہ آپؐ نے مجھے امن دے دیا، کیا یہ صحیح ہے؟ اس لئے کہ وہ سوچ نہیں سکتے تھے کہ میرے جیسے کو امن مل جائے، میری جان محفوظ ہوجائے۔