خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
یادرکھو! گو…گوہے… پاخانہ …پاخانہ ہے… کھلا رکھو یا پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک کرکے ڈالو… وہ مٹھائی نہیں بن سکتا… گاجر کا حلوہ نہیں بن سکتا۔ خدائے پاک کی قسم کیا پاخانہ میں بدبو اور سڑاھن ہوگی، اور کیا اس میں گندگی ہوگی… جو سود کے راستے میں گندگی ہے، کون کہتا ہے؟ فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَأْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ۔ اگر تم اللہ سے نہ ڈرے… تم نے بیاج و سود نہ چھوڑا تو تمہارا اعلان جنگ ہے اللہ سے اور اس کے رسول سے… قرآن کہہ رہا ہے؟ جو اس راستے میں قدم رکھ رہا ہے وہ آستین چڑھا رہا ہے خدا کے مقابلہ میں… وہ آستین اور پائچے چڑھا رہا ہے رسول پاکؐ کے مقابلہ میں۔ یاد رکھنا! سو سونار کی ایک لوہار کی۔ خدا بدعملیوں پر، خدا کے حکموں کے توڑنے پر ایک دم سے پکڑ نہیں کرتا … لیکن جس دن پکڑ کرتا ہے چھٹی کا دودھ یاد دلا دیتا ہے، یہ قرآن کے واقعات الف لیلیٰ کی داستان نہیں ہیں، یہ لیلیٰ مجنون کے قصے نہیں ہیں۔قوم عاد کی ساری طاقتیں دھری رہ گئیں یہ قوم عاد… جسے اپنی قومی طاقتوں پر ناز تھا… جسے اپنی اکثریت پر گھمنڈ تھا،… مَنْ اَشَدُّ مِنَّاقُوَّۃًہم سے بڑھ کر طاقت والا ہے کون؟ ساٹھ ہاتھ لامبے قد، بیس ہاتھ چوڑے سینے… پتھر پر مکا مارے تو ریت بنادے … نبی نے آکر پیار کے ساتھ سمجھایا مَالَکُمْ مِنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ، ایک اکیلے اللہ کی عبادت کرو …… جو راستہ میں تمہارے لئے لے کر آیا ہوں اسے اپنا لو۔ کیوں مانیں خدا کو … کیوں مانیں خدا کی … کیوں مانیں نبی کو … کیوں مانیں نبی کی ،ہم تو من مانی کریں گے، جی چاہی گذاریں گے، کیا ہوا؟