خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
سچ بولنا …… دھوکہ نہ دینا، جھوٹ نہ بولنا … خیانت نہ کرنا خوف خدا …… تقوی و للہیت یہ سامان دیا تھا جہیز میں میرا آج تک کا دیا ہوا سامان اس کے پاس ہے بھی یا اڑا دیا اس نے؟ ماں تاڑ گئی، الحمدللہ، جس دن سے چھاتی کا دودھ پلایا ہے، آج تک میری بچی نے میری تعلیم و تربیت کو سینہ سے لگایا ہے۔ اب میری بچی دوسرے کے گھر جائیگی تو … اسی عفت و پاکدامنی … اسی امانت و صداقت اسی خوف خدا …… اور اسی صفات کے ساتھ جائے گی، میر اتو کام بن گیا، میں نے اس کا حق ادا کردیا۔ حضرت عمرؓ نے یہ ساری سن کے وہاں جھونپڑی پہ چوکڑی ماری، نشان لگا یا، صبح کو پیغام بھیجا کہ اس جھگی میں جو لڑکی ہے، اس لڑکی کو میں پیغام دیتا ہوں کہ میرے بیٹے عاصم سے اس کا نکاح کردو۔بوڑھیا کی لڑکی سے امیرالمومنین کے بیٹے عاصم کا نکاح حضرت عاصم تو امیرالمومنین کے صاحبزادے …… اور یہ جھگی کی!، جھونپڑی کی، یہ کیسے؟ …… کہ حضرت محمدؐ نے امت بنائی تھی، قوم نہیں بنائی تھی، وہ اُس رنگ کے …… یہ اِس رنگ کے، وہ اُس برادری کے …… یہ اِس برادری کے،