خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
درجہ کیا ہے؟ اور ہمیشہ یاد رکھنا میری محترم دینی بہنو! اور میرے بھائیو! کہ انسان کی آنکھوں پر مرد ہو یاعورت… خواہشات کے اندھے پن کی پٹی باندھ جاتی ہے تو …پھر اسے نہ خدا نظر آتے ہیں… نہ خدا کے نبی سمجھ میں آتے ہیں… نہ خدا کی کتاب سمجھ میں آتی ہے… اسے نہ حلال سمجھ میں آتا ہے… نہ حرام سمجھ میں آتا ہے۔ پھر تو جب خواہشات کے اندھے پن کی پٹی بندھ گئی تو جیسے پٹی بندھنے کے بعد اندھا ہوجاتا ہے… اسی طرح یہ خدا کے احکامات سے اور نبیؐ کے طریقوں سے بالکل اندھی ہوجاتی ہے۔ پھر اسے تواپنی خواہش پوری کرنی ہے ۔لالچ کا انجام……قارون کا واقعہ جیسے خود ایک عورت کا واقعہ کہ قارون جو زمین میں دھنسایا گیا اپنے سامانوں کے ساتھ، اس کی وجہ کیا تھی کہ قارون پر زکوٰۃ فرض تھی، حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس وہ آیا۔ اس نے کہا کہ ’’مجھے معاف کردو‘‘ یوں تو معاف نہیں ہوتی۔ ’’اچھا کچھ کم کردو۔‘‘ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ کم بھی نہیں ہوتی۔ اس نے دیکھا کہ مجھ کو زکوٰۃ دینی پڑے گی۔ اب زکوٰۃ دوں گا توچار سال میں میرا خزانہ ختم ہوجائے گا۔ اس نے ایک عورت کو تیار کیا۔ عورت انتہائی فاحشہ تھی۔ اور اس سے یوں کہا کہ میں تجھے چار ہزار روپے دوں گا اگر تم بھری محفل میں حضرت موسیٰ علیہ السلام پر زنا کی تہمت لگادو۔ وہ عورت لالچ میں تیار ہوگئی۔ ہمیشہ یاد رکھنا میری محترم دینی بہنو! لالچ کی دنیا بہت بڑی ہے… لالچ… آخرت کی… لالچ جنت کی… لالچ نیکی کی… لالچ عمل کی… لالچ اللہ کی محبت لانے کی… لالچ اللہ کے راستے میں قربان ہونے کی… یہ لالچ اللہ کو بہت پیاری ہے… حرص جس کو