خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
جو زندگی گذار رہے ہو یہ تمہیں خون کے آنسور لائے گی، قم فانذرحضور ﷺ بشیر و نذیر ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یٰااَیُّھَا النَّبِیُّ اِنَّااَرْسَلْنٰـکَ شَاھِداًً وَّمُبَشِّراً وَّ نَذِیْراً نبی جی! ہم نے تمہیں شاہد بنا کر بھیجا ہے، مبشر بنا کر بھیجا ہے ؟ بشارتیں دینے والے، اگر تھوڑے دنوں اپنے پر لگام لگا دی، اپنی من مانی پر، اپنی جی کی چاہتوں پر ۔ اپنی خواہشات پر …… وہ جان سے متعلق ہو یا مال سے متعلق ہو، جاہ سے متعلق ہو یا باہ سے متعلق ہو، اگر تھوڑے دنوں اپنے پر لگام لگا دی اپنے کو پابند کرلیا پھر دیکھو ہر قدم کے کیا مزے ہیں۔ خدا کی رحمتیں …… خدا کی مددیں خدا کی مغفرتیں …… خدا کی عطائیں اس دنیا میں بھی اور آخرت میں تھی ’’مبشرا‘‘ بشارتیں سنادیجیے، خوش خبریاں سنا دیجیے۔ تھوڑی سی ایمان کی دعوت دی اب دیکھو اس پر کیا ملے گا نماز چند منٹ پڑھی، پانچ منٹ میں دو رکعت، اس پر کیا ملے گا سنا دیجئے قرآن تھوڑا سا پڑھا اس پر کیا ملے گا سنا دیجیے پھر یتیم کے سر پر شفقت کا ہا تھ پھیرا بتادیجئے کیا ملے گا کسی بھوکے کو لقمہ کھلا دیا، کسی روتے کے آنسو پونچھ دئے بتادیجئے کیا ملے گا،