خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
تعالیٰ خود کہتا ہے تھم جا! وہ کہتا ہے کیسے تھموں ! ابھی زمین پر بیٹھ کر کلمہ پڑھنے والے کی بخشش نہیں ہوئی ، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں نے اس کو بخش دیا ۔ تیرے اندر اتنی زبردست استعداد ہے کہ اگر تو اپنے خدا کے دیئے ہوئے جان و مال کو صحیح استعمال کرنا سیکھ لے …نبی کی راہ میں لگا دے …اور اسی کے راستے کی مشق کرتا رہے اور اسی کے ساتھ تو دنیا سے جائے …توتو کلمہ پڑھ رہا ہو ، اور آسمانی نظام تیری موافقت میں حرکت میں آرہا ہوانسان اشرف بھی ہے اور ارذل بھی لیکن یاد رکھنا! اگر تو نے اپنی استعدادوں کو ضائع کیا، تونے اپنے کو برباد کیا … تو پھر ؟ وہ جو ہم نے تیرے لئے قسمیں کھائی ہیں وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ وَطُوْرِسِنِیْنَ ، وَھٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ اَحْسَنِ تَقْوِیْم … تین کی قسم کھا کر کہتے ہیں … زیتون کی قسم کھا کرکہتے ہیں … طور سینا کی قسم کھاکے کہتے ہیں … بلد امین مکہ مکرمہ کی قسم کھا کر کہتے ہیں البتہ تحقیق انسان کو ہم نے بہت اچھے ڈھانچہ میں پیدا کیا ، اللہ قسمیں کھاکرکہتا ہے۔ لیکن یاد رکھنا! اگر راہ تونے بدل دی … جان و مال کے اختیار کو …ظلم پر … تعدی پر … بد عملی پر … خدا کے حقوق کو پامال کرنے پر … خدا کی مخلوق کے ستانے پر … اگر لگایا ثُمَّ رَدَدْنَاہٗ اَسْفَلَ سَافِلِیْنَ ، پھر جہنم کا سب سے آخری اور نچلا طبقہ بھی تیرے ہی لئے ہے پھر تو اتنا نیچا ۔۔۔۔۔ اتنا نیچا ۔۔۔۔۔ اتنا ذلیل ۔۔۔۔۔ اتنا ذلیل ۔۔۔۔۔ کہ تجھ سے زیادہ کوئی ذلیل مخلوق نہیں۔ جیسے اس وقت تجھ سے زیادہ کوئی اونچی مخلوق نہیں اور تجھ سے کوئی زیادہ باوقار … اور تجھ سے کوئی زیادہ باعزت مخلوق نہیں وَلَقَدْ کَرَّمْنَا نَبِیْ آدَمَ … ہم نے بنی آدم کو اشرف و اکرم بنایا ہے ۔