خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
محتاج نہیں۔ وہ ہماری دعوت کا محتاج نہیں ہے وہ ہماری نمازوں کا محتاج نہیں ہے ہمارے روزے تسبیح و تلاوت کا محتاج نہیں ہے ہم سب اس کے محتاج ہیں ۔منت منہ کہ خدمت سلطاں ہمی کنی اسی لئے کہا کہ… منت منہ کہ خدمت سلطاں ہمی کنی ٭ منت ازوشناس کہ او بخدمت گذاشت کہ کوئی کسی بادشاہ کا غلام ہے خادم ہے تو خادم بادشاہ پر احسان نہ جتائے کہ ہم آپ کی خدمت انجام دیتے ہیں بلکہ اس کا احسان سمجھے کہ تم جیسوں کو اس نے اپنی خدمت گزاری میں رکھا ہے۔ اس لئے اس دعوت پر کسی کا کوئی احسان نہیں… اسلام پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے، لاتمنوا علیَّ اسلامکم بل للّٰہ یمن علیکم ان ھداکم الایمان۔ (پ۲۶،آیت۱۶،سورۂ حجرات) کہ تم احسان جتاتے ہو کہ ہم مسلمان ہیں اللہ کا احسان سمجھو کہ اس نے تم کو کفر کی ظلمتوں سے نکال کر اسلام کی اور ایمان کی شاہراہوںپر چلایا ہے یہ اللہ کا احسان ہے… یوں کہ دعوت کی راہ میں چلنے والا، پرانے سے پرانا دعوت کی راہ میں چلنے والا اپنی قربانیوں کی سطح میں بڑھنے والا دعوت کی سطح میں بڑھتے بڑھتے اعلیٰ سطح تک پہنچنے والا۔ کہ کسی کا دعوت پر کوئی احسان نہیں، اس اللہ کا احسان ہے کہ اس کی صلاحتیں