خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
(کاکوسی) قاسمی‘‘ حکیمانہ دعوت و تبلیغ کی تحریک کے ایک ایسے عالم ربانی کے بیانات کا مجموعہ ہے، جس کو ایک طرف دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو جیسی عالمی درسگاہ سے پورے طور پر فیضیاب ہونے اور اس کے بزرگوں کے نزدیک معتبر و معتمد ہونے کا شرف حاصل ہے … تو دوسری طرف عنفوان شباب سے دعوت و تبلیغ کے قلبی تعلق اور عملی تجربہ اور حضرت جی مولانا یوسف کاندھلویؒ کے آخری دور سے لے کر حضرت مولانا انعام الحسن صاحب کاندھلویؒ کے کامل دور کو نہ صرف دیکھنے کا موقع ملا ہے بلکہ اسی دعوت میں شب و روز گذارنے کی سعادت حاصل رہی ہے، اور اب بھی دعوت ان کا اوڑھنا بچھونا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مولانا محترم کے بیانات جس طرح سننے والوں میں ایمان کی لہر دوڑا یتے ہیں اور عمل کا جوش و ولولہ پیدا کرتے ہیں اسی طرح یہ بیانات پڑھنے والوں کے لئے بھی مفید ثابت ہوں گے انشاء اللہ۔ وما ذلک علی اللّٰہ بعزیز عبدالقادر ندوی غفرلہ خادم ندوۃ العلماء لکھنؤ