خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
اقتباس میری محترم دینی بہنو! ماؤں کی گودیں درسگاہ ہیں، ماؤں کی گودیں پہلا مدرسہ ہے، عورت میں ایک بڑی چیز اللہ نے رکھی ہے جس طرف اس کی زندگی کا رخ ہوجائے… نیکی کی طرف ہوجائے تو نبیوں کے سہارے اور نبیوں کی تسلی کا ذریعہ بھی عورت بنتی ہے۔ اگر عورت کا رخ صحیح ہوجائے تو عورت نبیوں کو سینے سے لگانے کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔ جب ماؤں میں نیکی ہوتی ہے … ماؤں میں اچھے جذبات ہوتے ہیں۔ ماؤں میں خوف خدا ہوتا ہے… ماؤں میں تقوی ہوتا ہے ۔ ماؤں میں عفت و پاکدامنی ہوتی ہے …تو ان کی گودوں میں پرورش پانے والے بچے … اولیاء اللہ اور سلف صالحین بنتے ہیں۔ ایک نہیں… سینکڑوں ماؤں کے واقعات آپ کو ملیں گے۔ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اسی کے ساز سے زندگی کا سوز دروں