خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
تمام امتیں، جتنی امتیں گذر چکیں وہ اور یہ امت اور آئندہ قیامت تک جتنے انسان آئیں گے، یہ تمام کے تمام اللہ کی بڑائی کو بول لیں پھر جواب میں کہا جائے گا کہ جتنا تم نے اللہ کو بڑا سمجھا، سوچا، بولا… اللہ اکبر… اللہ اس سے بہت بڑے ہیں… اللہ کتنے بڑے؟ کہ اہل جنت جب جنت میں جاکر اللہ کی زیارت کریں گے کہ پھر یہی کہیں گے کہ… اللہ اکبر… اللہ بہت بڑے ہیں لَا تُدْرِ کُہُ الْاَبْصَارَ وَھُوَیُدْرِکُہُ (پ۷آیت ۱۰۳) نگاہیں اس کو نہیں پاسکتیں وہ نگاہوں کو پالیتا ہے، جنت میں جاکر زیارت کرلینے کے بعد بھی یوں کہیں گے… اللہ اکبر …اللہ بہت بڑے ہیں۔ اور جتنے اللہ بڑے خزانے ان کے اتنے بڑے، کیوں لڑتے ہو؟ کیوں مرتے ہو؟ کیوں بھڑتے ہو؟ کیوںگرتے ہو؟ جن زمینوں کے ٹکڑوں پر جن چتھڑوں پر جن لیتھڑوں پر جن ٹھیکروں پر لڑرہے ہو، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے وان میں شی الاعندنا خزائنہ۔ (پ۱۴،آیت ۲۱،سورۂ الحجر )