خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
قطرہ کی شکل میں ہے ٹھاٹھے مارتے سمندر کی شکل میں ہے جو اللہ کا غیر جہاں جس شکل میں ہے ……اللہ کے ساتھ معاملہ صحیح کرنے میں سب سے پہلے دل کی دنیا سے اس کا تاثر رخصت کرو، اس پر جھاڑو پھیر دو۔ کہ ذرہ ہو۔۔۔۔۔۔۔ یا پہاڑ قطرہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا سمندر کوڑی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ یا کروڑ چیونٹی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا شیرببر جو اللہ کا غیر ہے، اس کے ہاتھ میں نفع ہے نہ نقصان۔۔۔۔۔۔۔۔۔زندگی ہے نہ موت عزت ہے نہ ذلت۔۔۔۔۔۔۔بنانا ہے نہ بگاڑنا آباد کرنا ہے نہ اجاڑنا۔۔۔۔۔۔بیماری دینا ہے نہ تندرستی اسی لئے میں نے عرض کیا کہ وہ نبی اور وہ پیغمبر جو اپنی امتوں کے لئے نمونہ ہیں … کہ جو زندگی ہمیں پسند ہے…… جس زندگی پر ہمارا پیار آیا کرتا ہے…… جس زندگی پر ہماری طرف سے رحمتیں نازل ہوتی ہیں…… جس زندگی کو ہم چاہا کرتے ہیں… …وہ نبی کی زندگی ہے ……اور نبی کی زندگی کا پہلا دن وہ ایمان کی دعوت ہے۔ چنانچہ نبیوں کے سردار تمام پیغمبروں کے امام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم …… کہ جس دن نبوت کا تاج آپ کے سر پر رکھا گیا اور آپ کو ذمہ داری دی گئی کہ یا ایھا المدثر قم فانذر وربک فکبر وثیابک فطھر والرجز فاھجر ولاتمن تستکثر۔ (پ ۲۹ آیت۱سورۂ مدثر) کملی اوڑھنے والے نبی جی! اب اٹھ کھڑے ہوجایئے انسانوں کو انجام کا ر سے آگاہ و