خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
قل ھواللّٰہ احد اللّٰہ الصمدط پیارے نبی جی! آپ انسانوں کے درمیان اعلان کردیجئے، اللہ ایک ہے اکیلا ہے اور ایک اکیلا کیسا ہے اللہ الصمد بے نیاز ہے، نرادھار ہے اسے کسی کے سہارے کی ضرورت نہیںہے، اسے کسی کے آدھار کی ضرورت نہیں ہے۔ آسمانوں کے بغیر وہ سب کچھ کرسکتا ہے لیکن آسمان سارے اس کے بغیر، اس کی چاہت کے بغیر ایک بوند نہیںبرساسکتے۔ سورج کے بغیر وہ سب کچھ کرسکتا ہے سورج اس کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، چاند کے بغیر وہ سب کچھ کرسکتا ہے چاند اس کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا۔ الغرض سارے نبیوں نے سب سے پہلے اللہ کا تعارف کرایا، اسی لئے مفسرین نے لکھا ہے کہ حضرت محمدؐ پر جو سب سے پہلی وحی آئی۔ یا ایھا المدثر قم فانذر وربک فکبر۔ (سورۂ مدثر) کملی اوڑھ کر لیٹنے والے نبی جی! اٹھ کھڑے ہوجایئے، لوگوں کو انجام سے باخبر کردیجئے۔ اس لئے کہ حضرت محمدؐ کی بعثت سے سے پہلے لوگ جو زندگی گذار رہے تھے وہ خالص من مانی، ہو ا و ہوس کی زندگی آپ ان کو خبردار کردیجئے کہ یہ ہوا وہوس کی زندگی… تمہیں خون کے آنسو رلائے گی اپنی خواہشات پوری کرکے چند گھڑیاں مزہ لے رہے ہو۔ بڑا مزہ آرہا ہے بولنے میں۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑا مزہ آرہا ہے سننے میں بڑا مزہ آرہا ہے دیکھنے میں۔۔۔۔۔۔۔ ۔بڑا مزہ آرہا ہے سوچنے میں بڑا مزہ آرہا ہے کھانے میں ۔۔۔۔۔۔۔ بڑا مزہ آرہا ہے فلاں چیز میں یہ من مانی کے مزے وقتی ہیں …… لیکن خدائی احکامات کی لگام سے آزاد ہوکر۔ نبی کی ہدایات نبی کی تعلیم نبی کی تربیت سے آزاد ہو کر