خطبات دعوت ۔ مجموعہ بیانات ۔ حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب |
|
اقتباس ماآتاکم الرسول فخذوۃ ومانھاکم عنہ فانتھوا جو کچھ تمہیں پیغمبر خدا ؐ دیں اسے لے لو اور جس سے رو کے اس سے رک جاؤ کہ آپؐ پوری بشریت کے لئے نمونہ ہیں۔ لہٰذا آپ کی ذات بابرکات جس میں نفع بتائے اس میں نفع اور جس میں نقصان بتائے اس میں نقصان نفع اس میں نہیں… جس میں ہم سمجھیں نفع اس میں نہیں …جس میںتاجر سمجھیں نفع اس میں نہیں …جس میںکاشتکار سمجھیں نفع اس میں نہیں …جس میںجس میں درزی سمجھیں نفع اس میں نہیں …جس میںمارکیٹ و منڈیاں چلانے والے سمجھیں نفع اس میںنہیں… جس میں حکومت چلانے والا سمجھے ……نفع اس میں … جس میں محمد رسول اللہؐ بتائے، نقصان اس میں …دنیا کا بھی… آخرت کا بھی…… جس میں محمد رسول اللہ ؐ بتلائے، ممکن ہے کہ تو جس کو سمجھتا ہے بہاراں اوروں کی نگاہوں میں وہ موسم ہو خزاں کا