تذکیرات جمعہ |
|
زکوۃ دو، رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرو، انصاف قائم کرو، احسان کرو، صلہ رحمی کرو، فحش اور منکر سے بچو،ایسے ہی درود شریف پڑھنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ خطیب منبر پر درود شریف پڑھتاہے تو وہ سب لوگوں کے لئے کافی ہوتاہے،سب کا پڑھنا ضروری نہیں ہوتا،اگر پڑھنا ہوتو دل ہی دل میں پڑھاجائے،کیونکہ آپ نےاس وقت خاموش رہنے کا حکم دیا ہے،نیز جب آپنے اس وقت نماز پڑھنے سے منع کیا ہے تو درودِ شریف کی کیسے اجازت ہوگی؟ کیونکہ حدیث شریف میں نبی نے ارشاد فرمایا: ’’اِذَا دَخَلَ اَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ وَالْإمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَلَا صَلَاةَ وَلَا كَلَامَ حَتّٰى يَفْرُغَ الْاِمَامُ‘‘(مصنف ابن ابی شیبة:۵۲۱۳وکنز العمال:۲۱۲۱۲ بحوالة المعجم للطبرانی) جب امام منبر پر بیٹھ جائے تو نہ کوئی کلام کیا جائے اور نہ کوئی نماز پڑھی جائے۔ظاہر ہے کہ درود شریف بھی اسی میں شامل ہے،اس لئے درود شریف بھی باآواز پڑھنا ممنوع ہوگا۔اللہ پاک ہم سب کو صحیح علم اور عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔(آمین)