تذکیرات جمعہ |
(۱۳)دورانِ خطبہ کسی خاص ہیئت میں بیٹھنا ثابت نہیں ہے،جس طرح چاہے آدمی اپنی سہولت سے بیٹھ سکتا ہے،لیکن فقہاء نے لکھا ہے کہ نماز میں جس طرح بیٹھا جاتا ہے اس طرح بیٹھنا مستحسن ہے۔(فتاویٰ ہندیہ:۱؍ ۱۴۷و۱۴۸)البتہ احادیث میں آپنےحبوہ (سرین کے بل بیٹھ کر گھٹنے کھڑے کرکےان کے گرد سہارا لینے کے لئے دونوں ہاتھ باندھ لینا، یا کمر اور گھٹنوں کے گرد کپڑا باندھ لینا) مارکربیٹھنےسےمنع فرمایاہے۔