مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
اعمال کیے ہیں۔ یعنی اے ایمان والو! تیاری کرلو کہ کل کیا کیا حساب کتا ب ہوگا اور یہ دھیان رکھو کہ حق تعالیٰ تمہارے اعمال کو دیکھ رہے ہیں۔ ایک پولیس افسر کے دیکھنے سے جرم سے باز رہے اور احکم الحاکمین کے باخبر ہونے اور دیکھنے سے کیا معاملہ ہونا چاہیے خود عقل سے فیصلہ کرلو۔ ۱۲۶) ارشادفرمایا کہ پہلے مشایخ مراقبات کو سونے کے وقت بتایا کرتے تھے مگر اب تو لوگ تھک کر چار پائی پر لیٹے اور فوراً سوگئے اس لیے کسی نماز کے بعد مراقبہ اور محاسبہ اپنے اعمال کا کرلیا جاوے یعنی جہنم کے عذاب، قبر کے عذاب ، قیامت کے ہولناک مناظر کو یاد کرلیا جاوے۔ چند منٹ کافی ہیں۔ ۱۲۷) ارشاد فرمایا کہ ایک شخص کسی کے یہاں ملازم تھا، ہر سودا لانے میں چار روپے کے اندر ایک روپیہ بچالیتا تھا۔ مالک نے کہا:اچھا! میرا نام اس برتن میں کندا کرالاؤ، فی حرف وہ ایک روپیہ لیتا ہے میرے نام میں چار حرف ہیں، چار روپے لے جا، دیکھوں کیسے تو بچاتا ہے۔ نام محسن تھا یہ گیا اور نام کندہ کرنے والے سے کہا کہ اس برتن پر مچش لکھ دو لیکن نقطے بعد میں لگانا۔ جب اس نے’’محس‘‘ اس طرح لکھ دیا تو کہا: اب کتنے نقطے لگانا ہے؟ اس نے کہا: چھ نقطے۔اس نے کہا: اچھا ۵نقطے معاف کردیے صرف ایک نقطہ آخری حرف کے اندر لگادے اور اس نے کہا کہ اب مچش کے تین حرفوں کے تین روپے لے لے اور پانچ نقطے معاف کرنے کا شکریہ بھی وصول کیا اور ایک روپیہ بچالیا۔ مالک حیران رہ گیا اس کی ذہانت سے۔ ۱۲۸) ارشادفرمایا کہ کبھی کبھی خاموش مجلس بھی ہونی چاہیے۔ایک دفعہ مولانا شاہ وصی اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے یہاں آدھے گھنٹے تک خاموش مجلس تھی، حضرت بھی ذکر میں مشغول اور تمام مجلس بھی ذکر میں خاموشی سے مشغول تھی، کسی کو بولنے کی اجازت نہ تھی۔ ۱۲۹) ارشاد فرمایا کہ حضرت حکیم الاُمت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ ملفوظ نقل فرمایا کہ ہدیہ شاہدِ محبت ہے اور