مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
صبح و شام یہ دُعا پڑھ لے تین بار بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَافِی السَّمَآءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ؎ ابو داؤد شریف میں روایت ہے کہ صبح کو جو اسے پڑھ لے شام تک اور شام کو پڑھ لے تو صبح تک اسے کوئی ناگہانی بلا نہ پہنچے گی۔گھر میں داخل ہونے کی دُعا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَالْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَعَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا؎ اے اللہ! میں تجھ سے اچھا داخل ہونا اور اچھا باہر جانا مانگتا ہوں۔ ہم اللہ کا نام لے کر داخل ہوئے اور ہم نے اللہ پر بھروسہ کیا جو ہمارا رب ہے۔ اس کے بعد گھر والوں کو سلام کرے۔کھانے پینے کی سنتیں ترتیب وار ۱) کھانے سے پہلے کلائی تک ہاتھ دھونا اور کُلّی کرنا۔ ۲) دستر خوان بچھانا۔ ۳) کھانے سے پہلے بِسْمِ اللہِ وَ بَرَکَۃِ اللہِ؎ پڑھنا۔ ۴) کھانا ایک قسم کا ہو تو اپنے سامنے سے کھانا۔ ------------------------------