مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
یہ کہ ضرر سے امن ہو۔ جب یہ دونوں باتیں ہوں گی تو نصیحت فرض ہوگی ورنہ نہیں۔؎مسئلہ نمبر۵ دونوں باتیں جہاں نہ ہوں وہاں نصیحت فرض نہیں بلکہ بعض حالات میں حرام ہے۔؎مسئلہ نمبر۶ جہاں ایسا منکر ہو جہاں ضرر سے امن بھی نہیں اور قبولیت کا یقین بھی نہیں ایسے مجمع میں جانا منع ہے تاکہ اس منکر سے الگ رہے اور بلا ضرورتِ شدیدہ اختلاط سے بچتا رہے۔اور ایسے شہر سے ہجرت ضروری نہیں،البتہ اگر بستی کے قیام میں منکرات سے بچاؤ کی صورت نہ ہو تو بشرطِ قدرت ہجرت وہاں سے واجب ہے۔؎مسئلہ نمبر۷ اگر ظنِّ غالب ہے کہ نصیحت کرنے سے گالیاں دیں گے یا تہمت لگائیں گے تو نصیحت نہ کرنا مستحب ہے۔؎مسئلہ نمبر ۸ اگر ظنِّ غالب ہے کہ نصیحت کرنے سے مارے پیٹیں گے اور اس پر ناصح صبر نہ کرسکے گا بلکہ آپس میں مار پیٹ و جھگڑے کی نوبت آوے گی توبھی نصیحت کا ترک مستحب ہے۔؎ ------------------------------