مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
فصل دوسری: معاصی کے بیان میں کانمبر۵ غیر محرم عورت یا اَمْرد سے کسی قسم کا علاقہ رکھنا خواہ اس کو دیکھنا یا اس سے دل خوش کرنے کے لیے گفتگو کرنا یا تنہائی میں اس کے پاس بیٹھنا یا اس کے پسند طبع کے موافق اُس کے خوش کرنے کو اپنی وضع یا کلام کو آراستہ اور نرم کرنا، میں سچ عرض کرتا ہوں کہ اس تعلق سے جو جو مصائب پیش آتے ہیں احاطۂ تحریر سے خارج ہیں۔ان شاء اللہ کسی رسالے میں ضمناً اس کو کسی قدر زیادہ لکھنے کا ارادہ ہے۔)احقر ناکارہ اختر حضرتِ اقدس تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ ارادہ پڑھ کر ایک کتاب ’’روحانی امراض کے خطرناک نتائج اور اس کا علاج‘‘ میں اس بیماری کو تفصیل سے لکھ رہا ہے۔ حق تعالیٰ اپنی رحمت سے تکمیل و طباعت و قبولیت کا شرف بخشیں۔ آمین( تشریح نمبر 15 :طلبہ کو مطالعے کی تاکید کرنا اور اسی طرح سبق کے مطالعے کی تاکید کا اہتمام رکھنا۔ بدون مطالعہ استعداد نہیں پیدا ہوتی۔ خصوصاً عربی کے طلبائے کرام کو اس کا بڑا اہتمام چاہیے کہ کل پڑھنے کے سبق کو رات ہی میں اس قدر گہری فکر سے مطالعہ کریں کہ تمام سبق پڑھاسکیں۔ اس کے لیے لغت اور حاشیہ سے بھی مدد لیں۔ اس طرح مطالعے سےمدرّس بننے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور استاد کے سامنے اس کی تقریر خوب سمجھ میں آتی ہے۔ مطالعے سے اگر پورا سبق سمجھ میں نہ آئے تو بھی گھبراکر ترک نہ کریں۔ نصف یا تہائی سمجھ میں آوے تو بھی مطالعے کا اہتمام جاری رکھیں ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے کچھ ہی دن میں ترقی محسوس ہوگی اور پھر زیادہ حصہ سمجھ میں آنے لگے گا۔ کل کے سبق میں مشکل الفاظ کو حاشیہ میں دیکھیں ورنہ لغت ضرور رکھیں۔ کتب خانے میں منتظمین حضرات لغات کی کتب کافی تعداد میں فراہم کریں تاکہ دقّت نہ ہو۔ بعض ادارے میں کمی کے سبب آج کل صرف اساتذہ لغت کی کتاب رکھتے ہیں اور طلباء کو پکی پکائی بدون محنت کے معنیٰ بتادیتے ہیں اس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ ’’ہرکہ اوارزاں خردارزاں دہد ‘‘بہت جلد بھول جاتے ہیں اور استعداد خود سمجھنے کی پیدا