مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
سونے اور سو کر اُٹھنے اور مسجد میں جانے کی چند سنتیں ۱) جب سونے کا ارادہ کریں تو وضو کرلیں اور اپنے بستر کو تین بار جھاڑ لیں۔ ۲) سوتے وقت داہنے کروٹ پر سونے کی ابتدا کریں اور سر یا رُخسار کے نیچے داہنا ہاتھ رکھ کر یہ دُعا تین بار پڑھیں: اَللّٰہُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَکَ؎ اے اللہ! تو مجھے اپنے عذاب سے بچائیو جس روز تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا۔ یا یہ دعا پڑھیں: بِاسْمِکَ رَبِّیْ وَضَعْتُ جَنْبِیْ وَبِکَ اَرْفَعُہٗ اِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْہَاوَاِنْ اَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ؎ اے رب! میں نے تیرا نام لے کر اپنا پہلو رکھا اور تیری قدرت سے اس کو اُٹھاؤں گا، اگر تو (سوتے میں) میرے نفس کو روک لے (یعنی مجھے موت دے دے) تو میرے نفس پر رحم کریو اور اگر تو زندہ چھوڑ دے تو اپنی قدرت کے ذریعے اس کی حفاظت کریو جس کے ذریعے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔ یا آسانی کے لیے صرف یہ دُعا یاد کرادیں کہ یہ بہت مختصر ہے: اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی؎ اے اللہ! میں تیرا نام لے کر مرتا ہوں اور جیتتا ہوں۔ ۳)اور سوتے وقت بسم اللہ پڑھ کر دروازہ بند کردیں، اور بسم اللہ پڑھ کر برتنوں کو ڈھانک دیں۔ اور چراغ بجھادیں یعنی جلتا چراغ چھوڑ کر مت سوجاؤ۔ ------------------------------