مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
آٹھواں باب نصابِ مؤذنین ۱) تصحیحِ حروف و حروفِ مدولین کی معرفت ومشق۔ بالخصوص اَللہُ اَکْبَرْ ، اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ کہنے میں ’’لام‘‘ کے مَد کوحدِ طبعی سے طویل کرنے سے بچنا۔ ۲) مسائلِ اذان و اقامت کا محفوظ کرنا۔ ۳) نماز کی مسنون سورتیں یاد کرنا۔ ۴) نواقضِ وضو و واجباتِ وضو و غسل اور فرائضِ غسل کا یاد ہونا۔ ۵) مسنون طریقۂ نماز سے واقف ہونا۔ ۶) مسائلِ سہو و مفسداتِ نماز و مکروہاتِ صلوٰۃ سے واقف ہونا۔ ۷) موجباتِ فسق سے احتیاط کرنا۔ ۸) اکابر میں سے کسی سے تعلق ہونا۔ ۹) تدویراً صحیح قرآنِ مجید پڑھنا۔ حافظ ہونے پر حدراً بھی صحیح پڑھنا۔ ۱۰) لحنِ جلی سے بچنا۔ یہ اس لیے ہے کہ امام کی قائم مقامی کرسکیں۔ ۱۱) مسائلِ غسلِ میت تجہیز و تکفین و تدفین سے واقف ہونا۔ تشریح نمبر 1 و 2 و 3 و 4 و 5 و 6: نمبر ایک کی تشریح بابِ اوّل نمبر۱ میں گزر چکی ہے۔ تشریح نمبر 2:یہ ہے کہ مسائلِ اذان اور اقامت کو بہشتی زیور کے گیارہویں حصّے میں مطالعہ کرکے یاد کرلیں۔ تشریح نمبر۳ نماز کی مسنون سورتیں اس کا بیان بابِ اوّل کے نمبر۵ کی تشریح میں ملاحظہ کریں۔ تشریح نمبر۴ بہشتی زیور کے حصّۂ اوّل میں اور نمبر۵ و نمبر۶ کو حصّۂ دوم سے ملاحظہ کریں۔ تشریح نمبر7:موجباتِ فسق سے بچنا۔ گناہِ کبیرہ کا مرتکب فاسق ہوتا ہے۔ اور گناہِ کبیرہ کی فہرست بہشتی زیور