مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
پریشانی اور غم میں یہ پڑھے یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ ؎ اے زندہ اور اے قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے واسطے سے فریاد کرتا ہوں۔ اَللّٰھُمَّ لَاسَھْلَ اِلَّامَاجَعَلْتَہٗ سَھْلًا وَّاَنْتَ تَجْعَلُ الْحُزْنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلًا ؎ اے اللہ! نہیں کہیں آسانی مگر جب آپ ہی اس کو آسان فرمادیں اور آپ دشوار کو آسان فرمادیتے ہیں جب چاہتے ہیں۔ادائیگیٔ قرض کی دُعا اَللّٰھُمَّ اکْفِنَا بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنَا بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ؎ بزرگوں کے مجربات سے ہے۔ہر روز ستر مرتبہ اس کا وِرد رکھے، اوّل آخر درود شریف تین تین بار پڑھ لے۔جب کسی مہمان کو رُخصت کریں تو یہ دُعا پڑھیں اَسْتَوْدِعُ اللہَ دِیْنَکُمْ وَاَمَانَتَکُمْ وَخَوَاتِیْمَ اَعْمَالِکُمْ؎جب گھر سے باہر نکلےتو یہ دُعا پڑھے بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ؎ میں اللہ کا نام لے کر نکلا، میں نے اللہ پر بھروسا کیا، گناہوں سے بچانا اور نیکیوں کی قوت دینا اللہ کی طرف سے ہے۔ ------------------------------