مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
اس طرح سویا کرتے تھے، ہم اور آپ اس طرح سوئیں گے تو ہمارا سونا نبیصلی اللہ علیہ وسلم والا سونا ہوگا جس کو دنیا بھر کا سونا نہیں پاسکتا۔ کافرآزاد سوتا ہے۔ اور مومن اپنے محبوب پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر سوتا ہے اور اس طرح سونے سے حق تعالیٰ ہم سے محبت فرمائیں گے، ہم سے خوش ہوں گے۔ ان ترغیبات سے ان کو ہر روز سوتے وقت اس کی عملی مشق کرائیں۔ پھر کچھ دن بعد جب یہ سبق یاد ہوجائے سوکر اُٹھنے کی سنتیں یاد کرائیں۔ ان تعلیمات کے لیے ’’بہشتی زیور،تعلیم الدین‘‘ سے مدد حاصل کریں اور’’حیاۃ المسلمین‘‘ بھی سنائیں پھر اسی طرح ’’جزاء الاعمال‘‘ بھی گھروں پر سنائیں، اور معاصی کے نقصانات سب گھر والوں کو اس کتاب سے زبانی یاد کرادیں۔ اور بھی مقامی علماء سے مشورہ لیتے رہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس طرح ہمارے گھروں میں سنتوں کا نور پھیل جائے گا اور سب افراد گھر کے دیندار اور صالح ہوجاویں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ۔تیسرا باب دوسری بات یعنی نظامِ مدارسِ دینیہ کے بارے میں معروض ہے کہ اکثر مدارس میں تربیت و تصحیحِ تجویدِ کلامِ پاک کی طرف خصوصی توجہ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے مندرجہ ذیل کوتاہیاں طلباء اور جدید فارغ شدہ حضرات میں پائی جاتی ہیں: ۱) تصحیحِ قرآنِ پاک نہ ہونا۔ بالخصوص روز مرّہ کی تلاوت اور تراویح قواعد کے مطابق نہ پڑھنا۔ اس وجہ سے تراویح میں صحیح سنانا، نادر ہوگیا ہے۔ ۲) نماز باجماعت مسجد کا اہتمام نہ ہونا۔ ۳) تعدیلِ ارکان کے ساتھ نماز نہ پڑھنا۔ ۴) اسباق کی ایسی پابندی نہ کرنا کہ ناغہ نہ ہو۔ ۵) قرآنِ پاک کی عظمتِ مطلوبہ کا نہ ہونا۔ ۶) تلاوتِ قرآنِ پاک نہ کرنا۔ ۷) غیبت و بدگمانی سے نہ بچنا۔ ۸) غصّے کے وقت اور کسبِ مال میں حدود پر نہ رہنا۔