مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِانحطاطِ اُمّت اور اُس کا علاج اما بعد! ہماری زبوں حالی کے اہم وجوہ و اسباب میں سے دو کو اس وقت عرض کیا جاتا ہے:۱)عموماً مساجد کا انتظام صحیح نہ ہونا۔ ۲)اکثر مدارس کا مناسب نہ ہونا۔بابِ اوّل مساجد کے سلسلے میں چند باتیں معروض ہیں ۱)عموماً اذان و اقامت کا صحیح نہ ہونا بالخصوص اَللہُ اَکْبَرُ، اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌمِّنَ النَّوْمِمیں الف میں مد کا پیدا کرنا ،مدِّلام کو حد سے زیادہ طویل کرنا۔ ۲) اذان و اقامت کو معمولی اور حقیر خدمت سمجھنا۔ ۳) ائمۂ مساجد کا مسنون طریقے پر نماز ادا نہ کرنا۔ ۴) قراءت قرآنِ پاک کا صحیح نہ ہونا۔ ۵) قراءت کی سنّت کی رعایت نہ کرنا۔ ۶) فجر کی نماز میں وقتِ مسنونہ کی پابندی نہ کرنا۔ ۷) مبتلائے فسق و فجور کا مؤذّن و امام بنایا جانا۔ ۸) غیر مسافر و معتکف کو مسجد میں سونے دینا۔ ۹) تزیین مساجد میں ناجائز اُمور سے بھی نہ بچنا۔ مثلاً: بدبو دار تیل جلانا یا بدبودار رنگ کا پینٹ کرنا۔ ۱۰) مسجد کے آداب و احکام کا اہتمام نہ کرنا۔