مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
ساتواں باب برائے ائمہ،مؤذنین و خدّامِ مساجد الف) نصابِ ائمہ ۱) نصابِ مؤذنین کی تکمیل کرنا۔ ۲) قرآنِ مجید کی منزلِ ہفتم کا یاد ہونا یا کم از کم اکثر سوراتِ قصار و اوساط وطوالِ مفصل یاد ہونا۔ ۳) اہل ِعلم ہونا، ورنہ کتبِ فضائل و مسائل سنانے کی لیاقت ہونا۔ ۴) نمازِ جنازہ، صلوٰۃ التسبیح ،صلوٰۃِ استخارہ، نمازِ جمعہ وعیدین و تراویح و نمازِ کسوف کی مشق عملی خطبہ و احکام ِجمعہ وعیدین کی مشق کرانا۔ خطبۂ نکاح و جمعہ یاد ہونا۔ طریق ِنکاح سے واقف ہونا۔ ۵) قرآنِ پاک تدویراً صحیح پڑھنا۔ حافظ ہونے پر حدراً بھی صحیح پڑھنا۔ ۶) احکام و آدابِ تبلیغ سے واقف ہونا۔ ۷) اکابر میں سے کسی سے اصلاحی تعلق ہونا۔ تشریح نمبر1 :نصابِ مؤذنین کا آگے آٹھواں باب آرہا ہے۔ تشریح نمبر 2 :اس کی تشریح بابِ اوّل کے نمبر ۵ میں ملاحظہ فرمائیں۔ تشریح نمبر3 :ان اُمور کے لیے بہشتی زیور کے حصہ نمبر۲ اور حصہ نمبر۱۱ کو ملاحظہ فرمائیں۔ تشریح نمبر4:آگے آٹھویں باب کے نمبر۹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ تشریح نمبر 5:اس کے لیے حضرتِ اقدس ہردوئی دامت برکاتہم کی تصنیف تبلیغ کے احکام (اشرف الہدایات لاصلاح المنکرات)کا مطالعہ فرمائیں۔ کراچی میں بھی کتب خانہ مظہری ۴۔ جی،12/۱،ناظم آباد سے دستیاب ہے۔ تشریح نمبر7:اکابر میں سے کسی سے اصلاحی تعلق ہونا ۔