مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
مت دو اپنے پڑھنے میں مشغول رہو۔کیوں کہ ذکر اللہ کے وقت سلام اور جوابِ سلام دونوں نہ ہونے چاہئیں۔ ۲) قاعدہ وغیرہ جب بیٹھے ہاتھ میں لے کر بیٹھے،اوپر سے نہ پھینکے،اوپر سے پھینکنے میں بے ادبی ہے۔ ۳) کتاب کو یاد کرنا اس بھروسہ پر نہ چھوڑ دے کہ آگے اور کتابیں آویں گی اس میں بھی یہی مسائل ہوں گے اُسے یاد کرلوں گا۔ شاید موقع نہ ملے اور اگر اس کتاب کو یاد رکھے گا اور آگے موقع نہ ملا تو یہ کتاب تو یاد رہے گی اور کام دے گی اور اگر موقع مل گیا تو آگے کی کتابیں بجائے ایک صفحے کے چار صفحے پڑھے گا کیوں کہ اس کتاب سے مدد ملے گی۔ ۴) اگر کوئی مسئلہ دیکھنا ہو تو اس فصل میں دیکھناچاہیے۔ اگر حوض میں نہ ملے تو حاشیہ میں دیکھناچاہیے۔ اگرحاشیہ میں نہ ملے تو دوسری کتاب میں یہی بیان دیکھے۔ ۵) کتاب قاعدہ وغیرہ تعظیم سے رکھے اور اٹھائے پیر سے نہ چھوجائے اس میں بے ادبی ہے۔ ۶) اگر کوئی بطورِ تعلیم کے کوئی بات کہے تو اس کی بات کو سن کر تب اٹھے۔ ورنہ بات کی بے قدری اور بات کرنے والے کی دل شکنی ہوگی۔ ۷) دل لگاکر پڑھے گا تو جلدی پڑھ لے گاورنہ برسوں میں بھی نہ آوے گا۔ ۸) ہر کتاب کے مضامین کو خوب اچھی طرح محفوظ رکھے، دوسری کتاب میں جو نئے مضامین آئیں ان ہی کو پڑھ لے یا ساری کتاب پڑھے مگر نئے مضامین کو الگ نوٹ کرکے یاد کرے۔علیٰ ہٰذا القیاس تیسری اور چوتھی کو۔اس سے ان شاء اللہ تعالیٰ زیادہ لیاقت اور بہت جلد (لیاقت) ہوگی۔آدابِ رفقاء ۱) اگر کوئی ساتھی یا دوسرا طالبِ علم غلط الفاظ پڑھے تو ہنسنا نہ چاہیے۔ کیوں کہ اس نے