مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
ضروری مخارج کی صحت کے لیے دو تین ماہ کی مشق کافی ہوتی ہے۔ اس لیے منتظمہ مساجد کو اس کا اہتمام واجب ہے کہ امام قرآن صحیح پڑھنے والا رکھا جائے۔ تشریح نمبر5: قراءت کی سنت کی رعایت نہ کرنا۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہر امام کو قراءتِ مسنونہ کا علم ہونا ضروری ہے۔قراءتِ مسنونہ کے مسائل مسئلہ نمبر 1: امام کو نماز میں زیادہ بڑی سورتیں پڑھنا جو مقدارِ مسنون سے بھی زیادہ ہوں مکروہ ِتحریمی ہے۔(بہشتی زیور) مسئلہ نمبر2:قراءتِ مسنونہ کی مقدار نمازِ فجر اور ظہر میں طوالِ مفصل عصر اور عشا میں اوساطِ مفصل مغرب میں قصارِ مفصل؎ طوالِ مفصل سورۂ حجرات سے سورۂ بروج تک اوساطِ مفصل سورۂ بروج سے سورۂ لم یکن تک قصارِ مفصل سورۂ لم یکن سے سورۂ ناس تک؎ آج کل اکثر ائمۂ مساجد کو قراءتِ مسنونہ کی مذکورہ مقدار کا علم نہیں ہوتا، لہٰذا اہتمام سے اس سنت کی اشاعت کی جائے اور اس پر عمل کیا جاوے۔ تشریح نمبر6: فجر کی نماز میں وقتِ مسنونہ کی پابندی نہ کرنا۔ ------------------------------