مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
ہوں۔ ہمیشہ ایسی حالت میں رہیں کہ اگر کسی وقت پیامِ اجل آجائے تو کوئی فکر اس تمنا کا مقتضا نہ ہو لَوۡ لَاۤ اَخَّرۡتَنِیۡۤ اِلٰۤی اَجَلٍ قَرِیۡبٍ ۙ فَاَصَّدَّقَ وَ اَکُنۡ مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ اور ہر وقت یہ سمجھیں ؎ شاید ہمیں نفس نفسِ واپسیں بود اور علی الدوام دن کے گناہوں سے قبل رات کے، اور رات کے گناہوں سے قبل دن کے استغفار کرتے رہیں اور حتی الوسع حقوق العباد سے سبکدوش رہیں۔ خاتمہ بالخیر ہونے کو تمام نعمتوں سے افضل واکمل اعتقاد رکھیں۔ اور ہمیشہ خصوصاً بعد پانچوں نمازوں کے نہایت لجاجت و تضرّع سے اس کی دعا کیا کریں۔ اور ایمانِ حاصل پر شکر کیا کریں کہ حسبِ وعدہ لَئِنۡ شَکَرۡتُمۡ لَاَزِیۡدَنَّکُمۡیہ بھی اعظم اسباب خاتمہ بالخیر سے ہے۔اور اسی کے ساتھ میں اپنے لیے بھی اس دعا کے لیے درخواست کرکے اس مضمون کو ختم کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرا بھی ایمان پر خاتمہ فرمادے۔ (از اشرف السوانح، جلد :سوم، ص:۱۱۴تا ۱۱۶) ٭٭٭٭دیدہ اشک باریدہ لذت قرب ندامت گریہ و زاری میں ہے قرب کیا جانے جو دیدہ اشک باریدہ نہیں جس کو استغفار کی توفیق حاصل ہو گئی پھر نہیں جائز یہ کہنا کہ وہ بخشیدہ نہیں اختر