مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
وَ اصۡطَنَعۡتُکَ لِنَفۡسِیۡ ﴿ۚ۴۱﴾اِذۡہَبۡ اَنۡتَ وَ اَخُوۡکَ بِاٰیٰتِیۡ وَ لَا تَنِیَا فِیۡ ذِکۡرِیۡ ﴿ۚ۴۲﴾ اِذۡہَبَاۤ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ اِنَّہٗ طَغٰی ﴿ۚۖ۴۳﴾فَقُوۡلَا لَہٗ قَوۡلًا لَّیِّنًا لَّعَلَّہٗ یَتَذَکَّرُ اَوۡ یَخۡشٰی ؎ ترجمہ مع تفسیر: میں نے تم کو اپنے (نبی بنانے کے) لیے منتخب کیا (سو اب) تم اور تمہارے بھائی دونوں میری نشانیاں (یعنی معجزات کے اصل دو معجزے ہیں: عصا و یدِ بیضاء اور ہر ایک میں وجوہاتِ اعجاز متعدد ہیں) لے کر (جس موقع کے لیے حکم ہوتا ہے) جاؤ اور میری یادگاری میں (خواہ خلوت میں خواہ تبلیغ کے وقت) سُستی مت کرنا (اب موقع جانے کا بتلایا جاتا ہے کہ) دونوں فرعون کے پاس جاؤ وہ بہت نکل چلا ہے۔ پھر (اس کے پاس جاکر) اس سے نرمی کے ساتھ بات کرنا شاید وہ (رغبت سے) نصیحت قبول کرلے یا (عذابِ الٰہی سے) ڈر جاوے (اور اس سے مان جاوے)۔تیسری آیت کسی کے پیچھے مت پڑو فَذَکِّرۡ ۟ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَکِّرٌ ﴿ؕ۲۱﴾ لَسۡتَ عَلَیۡہِمۡ بِمُصَۜیۡطِرٍ ﴿ۙ۲۲﴾ ؎ ترجمہ مع تفسیر: (اور جب یہ لوگ باوجود قیامِ دلائل کے غور نہیں کرتے) تو آپ (بھی ان کی فکر میں زیادہ نہ پڑیے بلکہ) صرف نصیحت کردیا کیجیے۔ (کیوں کہ ) آپ تو بس صرف نصیحت کرنے والے ہیں (اور)آپ ان پر مسلط نہیں ہیں (جو زیادہ فکر میں پڑیں)۔چوتھی آیت تبلیغ میں نفعِ موہوم پر نفعِ مظنون و متیقن کو مقدم رکھنا چاہیے اور طالبِ نفع کی تقدیم اعراض و لاپروائی کرنے والے پر اہم ہے: عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤی ۙ﴿۱﴾اَنۡ جَآءَہُ الۡاَعۡمٰی ؕ﴿۲﴾وَ مَا یُدۡرِیۡکَ لَعَلَّہٗ یَزَّکّٰۤی ۙ﴿۳﴾ ------------------------------