مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
گمراہی کا اندیشہ قوی ہے۔ فائدہ:امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے احکام کی مزید تفصیل و تشریح ان شا ء اللہ فصلِ سوم میں بیان کی جاوے گی اور آدابِ تبلیغ کی تفصیل و توضیح بابِ سوم میں آوے گی۔چوتھی آیت گناہوں کے پھیل جانے پر مداہنت کرنے سے جو عذاب یا وبا یا مصیبت وغیرہ آئے گی وہ سب ہی پر آئے گی: وَ اتَّقُوۡا فِتۡنَۃً لَّا تُصِیۡبَنَّ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡکُمۡ خَآصَّۃً ۚ وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ؎ اور تم اس فتنے سے ڈرتے رہو جو خاص کر ان ہی لوگوں کو نہیں پہنچے گا جنہوں نے تم میں سے ظلم کیا۔ اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ سخت عذاب والے ہیں۔ فائدہ:اس آیت کی تفصیل بڑی توجہ و غور سے ملاحظہ کیجیے اور غور کیجیے کہ ہم کہیں مداہنت میں مبتلا تو نہیں ہیں۔ مداہنت کی حقیقت یہ ہے کہ باوجود قدرتِ اصلاح اپنی دنیوی غرض سے منکرات سے سکوت کرے اور جہاں کوئی دینی مصلحت ہو وہاں سکوت مداہنت نہیں۔؎ خوب سمجھ لیجیے۔ اُس کی مزید تشریح بابِ سوم میں ان شاء اللہ آئے گی۔ اب تفسیر دیکھیے: حضرت مجدّدِ اعظم نوّراللہ مرقدہٗ فرماتے ہیں: (اور جس طرح تم پر اپنی اصلاح کے متعلق طاعت واجب ہے اسی طرح یہ بھی طاعتِ واجبہ میں داخل ہے کہ بقدرِ وسع دوسروں کی اصلاح میں بطریقِ امر بالمعروف ونہی عن المنکر بالید یا باللسان یاترکِ اختلاط یا نفرت بالقلب جو کہ آخری درجہ ہے کوشش کرو ورنہ در صورتِ مداہنت ان منکرات کا وبال جیسا مرتکبینِ منکرات پر واقع ہوگا ایسا ہی کسی درجے میں ان مداہنت کرنے والوں پر بھی واقع ہوگا۔ جب یہ بات ہے تو) تم ایسے وبال سے بچو کہ ------------------------------