مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
۵) امیروں کے پاس زیادہ بیٹھنے سے ہوس بڑھتی ہے اور عمدہ پوشاک کی فکر ہوتی ہے ، بہتر یہ ہے کہ جب تک کپڑے میں پیوند نہ لگ جائے اس کو پُرانا نہ سمجھے۔ ۶) کپڑے میں نہ اس قدر زینت و اہتمام کرے کہ لوگ اس کی طرف اُنگلی اُٹھائیں کہ ریا اور تکبر ہے اور نہ بالکل میلا گندا رہے کہ نعمت کی ناشکری ہے، سادگی کے ساتھ توسط رکھے۔ ۷) اپنی وضع چھوڑ کر دوسری قوموں کی وضع سے نفرت ایسی ہو جیسے مرد کو عورت کے لباس سے ہوتی ہے۔ ۸) عورت کو باریک کپڑا پہننا ننگا پھرنا ہے۔ یعنی ننگے رہنے کے برابر ہے گناہ میں۔ ۹) مرد کو سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے۔ ۱۰) جوتا داہنے پاؤں میں پہلے پہنو اور اُتارتے وقت پہلے بائیں پیر سے اُتارو۔ ۱۱) جہاں جوتا چوری ہونے کا اندیشہ ہو اپنے پاس رکھنا (مگر مسجد میں لے جانے سے پہلے جھاڑ لینا تاکہ گرد و غبار باہر ہی جھڑ جائے۔) ۱۲) مَردوں کو عورتوں کا اور عورتوں کو مردوں کا لباس اور شکل صورت بنانا حرام ہے۔ ۱۳) کسی کے بال ملاکر بال بڑھانا اور بدن گودنا موجبِ لعنت ہے۔ ۱۴) اگر بال سفید ہوں تو ان کو اُکھاڑنا منع ہے۔ ۱۵) لڑکوں کا سر منڈادینا بال رکھنے سے بہتر ہے۔ ۱۶) مونچھوں کو بڑھانا منع ہے۔ اسی طرح داڑھی کٹانا (ایک مشت سے کم کرنا) یا منڈانا حرام ہے۔ (بہشتی زیور، حصہ نمبر:۱۱، بالوں کے احکام)وضو کی سنتیں ترتیب وار ۱) نیت کرنا ۔۲)شروع میں بسم اللہ پڑھنا۔۳)دونوں ہاتھوں کو کلائی تک