مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
اُصول فلا حِ دارین یعنی جامع المجدّدین حضرت حکیم الامت مولانا شاہ اشرف علی چشتی صابری تھانوی قدس اللہ سرہٗ کی چند وصیتیں اور مشورے مرتبہ احقر ابرار الحق، خادمِ مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی(اودھ) (احقر ناکارہ ابرار الحق عفی عنہ نے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی وصایا اشرف السوانح میں دیکھیں، بعض احباب کو سنایا وہ بہت متأثر ہوئے اس لیے خیال ہوا کہ اس کی تلخیص کرکے ان کو شایع کردیا جائے۔ تاکہ سب لوگ اس سے بسہولت منتفع ہوسکیں۔چناں چہ حکیم الامت حضرت مولانا تھانوی نور اللہ مرقدہٗ کی عبارت کو برقرار رکھتے ہوئے چند نصائح اور وصایا جمع کردیے گئے ہیں۔ جو حضرات ان سے منتفع ہوں وہ اس ناکارہ کو بھی دعائے خیر میں یاد رکھیں۔ ناکارہ خادم ابرار الحق عفی عنہ مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی (اودھ) ۶؍رمضان المبارک ۱۳۶۸ ھ)