مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
کرادیتےہیں۔اس لیے مناسب معلوم ہوا کہ جو ہمارے بھائی ایسے ہیں کہ ان کو کلمہ پڑھے لکھے سے یاد کرنے کا موقع نہیں ہوا ہے ان کو صحیح کلمہ سناکر ٹھیک کرادیں۔ چناں چہ ہم کلمہ پڑھتے ہیں آپ بھی پڑھیے تاکہ اگر کوئی کسر ہو تو وہ نکل جائے۔خطاب برائے تارکِ نماز ۱) بھائی صاحب! ایک بات کہنی ہے کہ آخرت کی تباہی کے علاوہ آج کل کی مصیبت وپریشانی کا اصلی سبب ہم سب کے اعمال ہیں،اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مصیبتیں دور ہونے کے لیے ضروری ہے کہ سب لوگ دعائیں کریں اور اپنے اعمال درست کریں۔ اس لیے اس کا اہتمام کیجیے کہ نماز کے وقت مسجد پہنچا کیجیے تاکہ جماعت کے ساتھ دُعا کرنے میں آپ بھی شریک ہوں۔ آپ دُعا کے وقت آمین کہتے رہیے،اس طرح سب دُعائیں آپ کی طرف سے بھی ہوں گی۔ ۲)کلمۂ طیبہ کی کثرت ضرور رکھیے۔ ۳)یہ بہت سوچئے کہ آخرت کی کیا تیاری کی ہے؟خطاب برائے تارکِ جماعت ۱) بھائی صاحب! آپ سے اعانت کی گزارش ہے کہ جو لوگ آپ سے خاص تعلق رکھتے ہیں اور آپ کا کہنا ٹالنا ان پر گراں ہے ان کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی طرف متوجہ کیجیے۔آپ کو اجر ملے گا۔ جماعت کا ثواب ستائیس گنا زیادہ ہے۔ پھر آپ کی وجہ سے جو جماعت میں آوے گا آپ کےنامۂ اعمال میں اس کا ثواب الگ لکھا جائے گا۔ ۲)کلمۂ طیبہ کی کثرت ضرور رکھیے۔ ۳)یہ بار بار سوچئے کہ آخرت کی کیا تیاری کی ہے؟تارکِ زکوٰۃ و قربانی و صدقۂ فطر کے لیے بھائی صاحب! اللہ تعالیٰ نے ہمیں اور آپ کو پیدا کیا۔ انسان بنایا۔ پھر مسلمان