مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
۲۸) رات کو کھانے پینے کے برتنوں کو بسم اللہ پڑھ کر ڈھانک دینا۔ ۲۹) کھانے پینے کا ہدیہ کسی کو پہنچانا ہو تو ڈھانک کر لے جائے۔ ۳۰) دودھ پینے کے بعد یہ دُعا مسنون ہے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَافِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ؎ اے اللہ! تو ہم کو اس میں برکت دے اور ہم کو اور زیادہ دے۔ ۳۱)اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جاوے تو کھانے کے درمیان جب یاد آئے تو یوں پڑھے: بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ؎ میں نے اس کے اوّل اور آخر میں اللہ کا نام لیا۔ ۳۲) کھانے کی ابتدا مجلس میں سب سے محترم بزرگ سے کرانا۔ ۳۳) کھاتے وقت اُکڑوں بیٹھنا کہ دونوں گھٹنے کھڑے ہوں اور سرین زمین پر ہو، یا ایک گھٹنا کھڑا ہو اور دوسرے گھٹنے کو بچھاکر اس پر بیٹھے، یا دونوں گھٹنے زمین پر بچھاکر قعدے کی طرح بیٹھے اور آگے ذرا جھک کرکھائے۔وضع قطع اور لباس کے شرعی آداب ۱) مَردوں کو ٹخنے سے نیچے کُرتا یا پائجامہ یا لنگی پہننا ممنوع ہے۔ ۲) ایک جوتا پہن کر چلنا ممنوع ہے۔ ۳) کپڑا داہنی طرف سے پہننا چاہیے۔ ۴) کپڑا پہن کر اپنے مولیٰ کا اس طرح شکر کرنے سے گناہوں کی مغفرت ہوتی ہے: اَلْحَمْدُلِلہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ ؎ ------------------------------