مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
۱۴)سامان اٹھانے اور لے جانے میں عار نہ کریں بلکہ اپنے رفقاء سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے سے کمزور رفیق پر بار نہ ہونے دیں۔ اسی طرح جو اپنے بزرگ ہوں اُن کی خدمت کو اپنی سعادت سمجھیں۔ اور اپنی راحت پر رفقاء کی راحت کو مقدّم رکھیں۔ ۱۵)گھر سے چلنے پر ناشتہ کچھ نہ کچھ ہمراہ رکھیں۔ شکر، گڑ، چنا، چائے اگر ساتھ رکھ سکتے ہوں تو رکھ لیں۔ ڈوری، بوریا یا بورا، صابن، دیا سلائی، موم بتی، مٹی کے ڈھیلے، لوٹا، لالٹین، پنسل، کاغذ، قطب نما، گھڑی ان چیزوں کے ہمراہ رکھنے میں آرام ملتا ہے۔ جن کی گنجایش ہو ساتھ رکھیں۔سردیوں میں بقدرِ ضرورت بستر بھی ہونا چاہیے۔ ٭٭٭٭نفس کے بندے چین اک پل کو بھی دلوں میں نہیں گردنوں میں عذاب کے پھندے دفن کر کے جنازہ عزت کا خوار پھرتے ہیں نفس کے بندے