مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
حصّۂ اوّل اور جزاء الاعمال کے مطالعے سے یاد کرلیں۔ تاہم چند ان گناہوں کا ذکر کیا جاتا ہے جس کا عام ابتلا ہے: ۱)جھوٹ بولنا۔۲)غیبت کرنا ۔۳)بدگمانی کرنا۔۴)بدنگاہی کرنا۔۵)لنگی یا پائجامے کو اتنا نیچا پہننا جس سے ٹخنے ڈھک جائیں۔۶)داڑھی منڈانا یاایک مشت سے کم کترادینا خواہ سامنے سے ہو یا دونوں جانب سے ہو۔۷)ناجائز آمدنی مثلاً رشوت اور سودی کاروبار کے ملازمین کے یہاں کھانے پینے سے احتیاط نہ کرنا۔ تشریح نمبر9 و 10 و 11:قرآنِ پاک کی تلاوت تدویراً کرنا اور حفظ کے بعد حدراً پڑھنا اور لحنِ جلی سے بچنا تاکہ نائب امام بھی بنایا جاسکے۔ نمبر9:تدویراً آہستہ آہستہ پڑھنا۔حدرا ً تیز پڑھنا جیسے تراویح میں پڑھتے ہیں۔ مگر ہر دونوں صورتوں میں قواعدِ تجوید کی رعایت ضروری ہے۔ نمبر10:لحنِ جلیایک حرف کی جگہ دوسرا حرف پڑھنا ۔جیسے الف کو ہمزہ پڑھ دیا،یا ’’ث‘‘ کی جگہ س، یا ’’ح‘‘ کی جگہ ہ، ’’ذ‘‘ کی جگہ ’’ز‘‘، ’’ص‘‘ کی جگہ س، ’’ض‘‘ کی جگہ ظ۔ یا ’’ع‘‘ کی جگہ ہمزہ پڑھ دیا ،یااَلْحَمْدُ کی جگہ اَلْحَمْدُ وْ،یا لِلہِکی جگہ لِلّٰھِیْ،یا زیر زبر پیش جزم میں ایک کو دوسری جگہ پڑھ دینا ان غلطیوں کو لحنِ جلی کہتےہیں اور یہ حرام ہے۔ اور بعض جگہ اس سے معنیٰ بگڑ کر نماز بھی فاسد ہوجاتی ہے۔ اور حروف کے حسین ہونے کے جو قاعدے مقرر کیے گئے ہیں ان کے خلاف کرنے کو لحن خفی کہتے ہیں۔ یہ مکروہ ہے۔ بچنا اس سے بھی ضروری ہے۔ تفصیل کے لیے ’’جمال القرآن‘‘ اور ’’فوائدِ مکیہ‘‘ کا مطالعہ کریں۔ نمبر ۱۱ :مسائلِ جنازہ و غسلِ میت بہشتی زیور حصہ نمبر۲ اور حصہ نمبر۱۱ سے یاد کریں۔نواں باب نصابِ خدّام ۱) تصحیحِ اذان و اقامت کہ قائم مقامی مؤذّن کرسکیں۔