مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
دھونا۔۴)کلی کرنا۔۵)مسواک کرنا۔۶)ناک میں پانی ڈالنا۔۷)تینتین بار دھونا۔ ۸) سارے سر اور کانوں کا مسح کرنا۔ ۹)داڑھی اور اُنگلیوں کا خلال کرنا۔ ۱۰)لگاتار اس طرح دھونا کہ پہلا عضو خشک نہ ہونے پائے اور دوسراعضو دُھل جائے۔ ۱۱) ترتیب وار دھونا کہ پہلے منہ دھولے پھر کہنیوں سمیت ہاتھ دھوئے پھر سر کا مسح کرے پھر پاؤں دھولے۔ سنت کے چھوڑ دینے سے وضو تو ہوجاتا ہے مگر ثواب کم ملتا ہے۔ ۱۲)جب وضو کرچکے تو سورۂ اِنَّاۤاَنْزَلْنَا ایک بار پڑھے۔ حدیث میں وارد ہے کہ جو بعد وضو ایک بار اس سورت کو پڑھے گا صدّیقین سے ہوگا۔؎ پھر اس کے بعد یہ دُعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنْ عِبَادِکَ الصَّالِحِیْنَ، وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الَّذِیْنَ لَاخَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَاھُمْ یَحْزَنُوْنَ ۱۳) وضوکے بعد اگر وقت مکروہ نہ ہو تودورکعت نماز تحیۃ الوضو کی نیت سے پڑھ لے حدیث میں اس کا بڑا ثواب منقول ہے۔ اوقاتِ مکروہ تین ہیں اس وقت کوئی نماز نہ پڑھنا چاہیے:طلوع ِآفتاب اور غروب کے وقت اور ٹھیک دوپہر کے وقت۔ البتہ عصر کی نماز اگر نہ پڑھی ہو تو سورج ڈوبتے وقت بھی پڑھ لے۔ اور ان تینوں وقتوں میں سجدۂ تلاوت بھی منع ہے۔ (بہشتی زیور، حصہ نمبر۲)سواری پر بیٹھنے کی دُعا سُبۡحٰنَ الَّذِیۡ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَ مَا کُنَّا لَہٗ مُقۡرِنِیۡنَ وَ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنۡقَلِبُوۡنَ؎ اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے قبضے میں دے دیا اور اس کی قدرت کے بغیر ہم اسے قبضے میں کرنے والے نہ تھے، اور بلاشبہ ہم کو اپنے رب کی طرف جانا ہے۔ ------------------------------