مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
کیوں کہ یہ خود اپنی اصلاح کی بنیاد اور باقی درجاتِ اصلاح کی جڑہے۔ ۱۰)اہم اُمور اور ضرورتوں پر قریب یا دور کی مجلسِ دعوۃ الحق سے مشاورت کرتے رہیں۔ ۱۱)پھیلاؤ کے مقابلے میں کام کے استحکام یا مضبوطی پر زیادہ نظر رکھیں ،یعنی جس محلّے یا گاؤں یا حلقے میں کام کریں اس میں کوشش کریں کہ یہ جگہ اسلامی تعلیمات کا عملی نمونہ بن جائے، اور جب تک اس جگہ چند آدمی کام میں پختہ اس کو پوری طرح سنبھالنے کے قابل نہ ہوجائیں دوسری جگہ سلسلے کو نہ پھیلائیں بجز اس کے کہ کوئی شدید غیر معمولی صورت یا ضرورت ہو۔ ۱2)جدید مجلس دعوۃ الحق والے قدیم مجلس والوں کے ساتھ کام کرنے کا زیادہ اہتمام کریں،اور ناظمِ مجلس یا رکنِ مجلس ہونے کے بعد مقامی کام شروع کرنے سے پہلے قریب کی مجلس میں جاکر عملی طور پر کام سیکھنے کی سعی و کوشش کریں۔ اگر ایسا نہ ہوسکے تو قریب کی مجلس سے کسی کام کرنے والے کو بلواکر اس سے سیکھیں پھر مقامی کام شروع کریں۔ خلاصہ یہ کہ مجلسِ دعوۃ الحق کا پہلا کام اپنی گھریلو اصلاح ہے،پھر مقامی اصلاح کے طریقے کو سیکھ کر مقامی اصلاح کا درجہ ہے، اس کے بعد بیرونی اصلاح کا۔گھریلو اصلاح (یعنی خود اپنی اور اپنے گھر والوں کی) ۱)اشرف النصائح او راُصول فلاحِ دارین ہر روز ایک بار پڑھے اور جو کوتاہی معلوم ہو اس کی اصلاح کی فکر میں لگے رہیں۔ ۲)گھروالوں کو کسی وقت حیات المسلمین، حکایاتِ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم،گلزارِ سنّت، پھر اصلاح الرسوم،حقوق الاسلام اور حضرت حکیم الامت مجدّدِ اعظم مولانا تھانوی نوراللہ مرقدہٗ کے ملفوظات اور آسان کیے ہوئے مواعظ کچھ نہ کچھ سناتے رہیں۔ مسائل اور عقائد کی باتوں کے لیے پہلے تعلیم الاسلام کا پہلا حصہ سنادیں اور نماز یاد کرادیں، یاد ہوجانے کے بعد معنیٰ بھی یاد کرادیں اور بقیہ مسائل و عقائد کے لیے