مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
قریب کی مجلس دعوۃ الحق سے مشورہ کرلیں۔اور مصارف کی فراہمی حسبِ ہدایت گھریلو اصلاح کریں۔ لوگ خوش دلی سے چندے میں شرکت کریں۔ قلیل رقم جو اخلاص سے ہو وہ زیادہ رقم سے بہتر ہے جو بلا اخلاص کے ہو۔ چندے میں جبر یا دباؤ کا طریق اختیار کرنا حرام ہے اور ایسے چندے میں خیر و برکت نہیں ہوتی۔ لہٰذا ایسے چندے سے سخت پرہیز کرے۔ (ب)جب تک مکتب قائم نہ ہوں تو بعد مغرب یا بعد عشاء وہ حضرات جو اشرف النصائح پر عمل یا عزمِ عمل رکھتے ہیں تھوڑا وقت دیں کہ کلمۂ طیبہ و نماز مع معنیٰ قرآن شریف کی تصحیح کرادیا کریں۔اگر مجلس دعوۃ الحق قائم ہو تو وہ اس کا انتظام کرے۔ اہلِ محلہ یا بستی کو گھریلو اصلاح کی طرف متوجہ کریں اور اس کی اہمیت بتلادیں۔ ۶) مستورات کو تبلیغِ دین کی اہمیت و فضیلت بتلادیں اور اس کا طریقہ سیکھنے پر آمادہ کریں۔ اور وہ اپنی اور دوسری مستورات کو دین پر ثابت قدم رہنے اور اپنے بچوں کی اصلاح کی فکر میں لگانے کی طرف متوجّہ ہوں۔ ۷) اگر انتظام ہوسکے تو کسی عالم صاحب سے قرآن شریف کا ترجمہ نماز کےبعد سُننے کا انتظام کیا جاوے۔ از خود ترجمہ ہر گز نہ دیکھیے، اس سے غلط سمجھنے کا اندیشہ ہے۔ ترجمہ سنانے والے صاحب اگر بیان القرآن سامنے رکھ کر ترجمہ کرائیں تو بہت نفع کی اُمید ہے۔ ۸) ہفتے میں ایک روز اجتماع کے وقت خواہ وعظ کا دن ہو یا کتاب سنانےکا ، اشرف النصائح سنادی جایا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا نفع مشاہدہ ہوگا۔ ان دفعات میں سے جہاں جتنے پر عمل ہوسکے کیا جاوے وہ بھی نفع سے خالی نہ ہوگا۔بیرونی اصلاح ۱) مقامی اصلاح کے سلسلے میں جب چند اشخاص ایسے ہوجائیں کہ جو اشرف النصائح پر عامل ہوں یا عزم عمل کا رکھتے ہوں اور ان کی ظاہری حالت شریعت کے موافق ہو تو بستی بھر کے لوگوں میں سے چند مستعد اور سمجھ دار اشخاص منتخب کرکے ناظمِ مجلس دعوۃ الحق دوسری جگہ بھیجنا تجویز کرے۔(اور ان میں سے جو زیادہ سمجھ دار ہوں ان