مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پہلا باب تبلیغ یعنی امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی فرضیت اور وجوب اور دیگر احکام میں ۔ اس میں چند مضامین ہیں۔پہلی فصل (آیاتِ قرآنیہ کی روشنی میں) اس میں وہ چند آیات جمع کی گئی ہیں جن میں تبلیغ کی فرضیت و وجوب و تاکید کا بیان ہے۔پہلی آیت اپنے گھر والوں کو تبلیغ کرنا اور گناہوں سے بچانا فرضِ عین ہے: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَہۡلِیۡکُمۡ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَالۡحِجَارَۃُ؎ اے ایمان والو! تم اپنے کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔ فائدہ:اس آیت نیز دیگر آیات کی تفسیر سے پورا مطلب ان شاء اللہ تعالیٰ واضح ہوجائے گا، اس لیے مناسب معلوم ہوا کہ حضرت مجدّدِ اعظم حکیم الامت مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی نوراللہ مرقدہٗ کی تفسیر بیان القرآن (جو کہ مستند اور مقبول و مفید عام وخاص ہونے کے علاوہ حلِّ قرآن شریف میں بے نظیر مانی گئی اور جس کو عقلاء و مشاہیر ------------------------------