مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
برتنا۔۶)نامحرم اشخاص کا اذن کے وقت جانا اور اس کو اپنا حق سمجھنا۔۷)نامحرم اشخاص کا لڑکی کا منہ دیکھنا اور دکھانا۔۸)ناچ گانا یا باجا ہونا۔۹)نیوتہ وصول کرنا۔۱۰)مہر کے معاملے کو پہلے سے نہ صاف کرنا اور اس کو عیب سمجھنا، اور بروقتِ نکاح نزاع و تکرار کرنا۔۱۱)دعوتِ ولیمہ ریا وتفاخر کے ساتھ کرنا۔۱۲)لڑکی والوں سے اپنے ملازمین وغیرہ کا انعام طلب کرنا بعنوان حق الخدمت۔۱۳)دَینِ مہر کو قابلِ اہتمام خیال نہ کرنا اور اس کی ادائیگی میں غفلت برتنا۔ ۱۴) ایسے معاملات قصداً کرنا جس سے لڑکی والوں کی سُبکی یا ان کو پریشانی ہو،یا اپنا نام و شہرہ ہو۔۱۵) تقریب کی وجہ سے فرائض و واجباتِ شرعیہ میں سستی یا لاپروائی برتنا۔نکاح کی وہ رسمیں جن کی اصلاح ضروری ہے اور جن کا تعلق لڑکی والوں سے ہے ۱)بَری کا مطالبہ کرنا۔۲)لڑکے کے لیے ہدیۂ پارچہ جات ظاہر کرکے بھیجنا اور اس کےاظہار کو پسند کرنا اور ضروری سمجھنا۔۳)اپنے یہاں یعنی اپنی تجویز کردہ قیام کی جگہ یا منظرِ عام پر کپڑے بدلوانا۔ ۴)لڑکے کے سابق کپڑے، کپڑے بدلوانے والے کا حق سمجھ کر رکھ لینا۔ ۵) دعوتِ طعام برادری یا اہلِ محلہ یا بستی کی کرنا۔ ۶) جہیز کے سامان کو تفصیلاً دکھانا یا اظہار کرکے دینا۔ ۷) شکرانہ وغیرہ بنانایا بعد نکاح پانی یا شربت دولہا کو پلانا بلا ضرورت۔ ۸) لڑکے والوں سے اپنے ملازمین وغیرہ کا انعام بعنوان حق الخدمت وصول کرنا۔ ۹) دولہا کے سامنے نامحرم عورتوں کا آنا۔۱۰)نیوتہ وصول کرنا بشکلِ سلامی وغیرہ، اور سلامی کو ضروری سمجھنا۔ بوقتِ سلامی ضرور کچھ دینا۔۱۱) سلامی کے عطیہ کو ظاہر کرکے دینا اور سلامی کا التزام۔۱۲) مہر گنجایش سے زیادہ مقرّر کرنا، یا نام آوری و افتخار کے لیے ایسا کرنا۔۱۳) گانا باجا وغیرہ۔ ۱۴)ایسے معاملات قصداً کرنا جن سے نام و شہرہ یا تعریف محلہ یابستی میں ہو۔۱۵) تقریب کی وجہ سے فرائض وواجباتِ شرعیہ میں سُستی و لاپروائی برتنا۔ نوٹ: تفصیل ’’اصلاح الرسوم ‘‘میں ملاحظہ کرلی جائے۔