مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
خطاب بہ اہلِ و جاہت بستی یا محلّے کے اہلِ صلاح و اہلِ خیر و اہلِ وجاہت کے پاس اس قسم کے حضرات جاویں جو محلّے یا بستی کے گشت کے لیے تجویز ہوئے ہیں، اور ان کو سمجھاویں اور بتلاویں کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب بندوں میں نافرمانی زیادہ ہوگی تو طرح طرح کی مصیبتوں میں مبتلا ہوں گے،لہٰذا جب تک نا فرمانی کی کمی نہ ہوگی کسی طرح سے مصیبتوں سے چھٹکارا نہیں ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں یہ کوشش قدرت و ہمت جو ہم سب کے ذمہ ہے کہ نافرمانی کم سے کم ہو، چناں چہ انفرادی اور محلہ و بستی کی اصلاح کےلیے اللہ کے بعض بندوں نے ایک نظام مرتب کیا ہے آپ سے استدعا ہے کہ اس نظام کے جن اجزاء کا تعلق آپ سے ہے اس میں ہماری اعانت فرمائیں تاکہ اصلاحی خدمت کی تکمیل ہو اور ہم سب مصائب سے چھٹکارا پاویں۔ اس کے بعد اصلاحی نظام ان کو سنادیا جائے، اور اس سلسلے میں ان سے نماز باجماعت کے متعلق خصوصاً ذیل کے عنوان نمبر۳،۴ کے موافق کہا جاوے۔جن کو کلمہ نہیں آتا اُن سے تبلیغ کا طریقہ ۱)بھائی صاحب!ہر مسلمان کی خواہش ہے کہ مرتے وقت منہ سے کلمہ نکلے اور یہ تجربے سے ثابت ہے کہ آدمی کی زبان پر جو چیز چڑھی، دل میں جو بسی ہوتی ہے وہی مرتے وقت زبان پر از خود جاری ہوجاتی ہے، اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ کلمہ شریف خوب پڑھتے رہا کریں، نہ وضو کی قید ہے نہ تعداد کی، چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے غرضیکہ جس طرح بن پڑے اس کے پڑھنے کی عادت رکھیں۔ ۲)دوسری یہ ہے کہ کلمہ شریف کو صحیح پڑھنا ضروری ہے۔جس طرح کھانے میں نمک کی کمی یا زیادتی سے مزہ خراب ہوجاتا ہے اسی طرح کلمے میں کمی بیشی سے ثواب میں کمی ہوجاتی ہے،اور ہمارے بہت سے بھائی جو پڑھے لکھے نہیں ہیں ان کو کلمہ گھر کے لوگ یاد کرادیتے ہیں وہ بسا اوقات خود غلط یاد کیے ہوتے ہیں اس لیے غلط ہی یاد