مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
حساب کتاب پر یقین ہے تو بھائی اس کی تیاری بھی ضروری ہے۔ نمازوں کی قضائے عمری،روزوں کی قضا، زکوٰۃ کی ادائیگی،حج کی ادائیگی،تمام حقوق العباد کا خیال اور انتظام شروع کردیجیے۔ علمائے دین سے مشورہ کیجیے اور عمل شروع کیجیے ؎ آخرت کی فکر کرنی ہے ضرور جیسی کرنی ویسی بھرنی ہے ضرور قبر میں میت اُترنی ہے ضرور زندگی اک دن گزرنی ہے ضرور کرلے جو کرنا ہے آخر موت ہے ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے ہو رہی ہے عمر مثلِ برف کم چپکے چپکے رفتہ رفتہ دم بہ دم سانس ہے اک رہرو ملک عدم دفعتاً اک روز یہ جائے گی تھم کرلے جو کرنا ہے آخر موت ہے ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے حق تعالیٰ کا یہ ارشاد اسی مراقبے کی تعلیم دیتا ہے: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ لۡتَنۡظُرۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ لِغَدٍ ۚ وَاتَّقُوا اللہَ ؕ اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ؎ اے ایمان والو !یعنی حقائق کو تسلیم کرنے والو! غور و فکر کرو کہ کل کے لیے کیا ------------------------------