مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
جب سفر سے واپس آئےتو یہ دُعا پڑھے آٰئِبُوْنَ تَآئِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ؎ ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، اللہ کی بندگی کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔جب بُرے خیال اور وساوس آویں اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ ،اٰمَنْتُ بِاللہِ وَرُسُلِہٖ پناہ چاہتا ہوں میں اللہ کی شیطان سے۔ ایمان لایا میں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر۔جب کسی کے یہاں دعوت کھائے تو یہ پڑھے اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ؎ اے اللہ! جس نے مجھے کھلایا تو اسے کھلا اور جس نے مجھے پلایا تو اسے پلا۔جب آئینہ دیکھے اَللّٰھُمَّ کَمَا حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ؎ اے اللہ! جیسے تو نے میری صورت اچھی بنائی میرے اخلاق بھی اچھے کردے۔بیوی سے صحبت کا ارادہ کرے تو یہ دُعا پڑھ لے ورنہ شیطان کا نطفہ بھی مرد کے نطفے کے ساتھ اندر چلا جاتا ہے اور اولاد شیطان کی خصلتوں میں مبتلا ہوگی: ------------------------------