مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
مرزا اقبال بیگ صاحب نے فرمایا کہ آپ نے بڑی زحمت فرمائی۔ حضرت والا نے فرمایا: یہ زحمت نہیں ہے کیوں کہ ہم رحمت لینے آئے ہیں یعنی فرشتوں کی دُعا اور آپ کی دُعا لینے آئے ہیں۔ پھر چلتے وقت مرزا اقبال بیگ نے فرمایا: بہت بہت شکریہ۔ حضرت والا نے فرمایا آپ کی عیادت تو ہمارے فرائض میں سے تھی۔ اور پھر دُعائے صحت فرمائی۔ ارشاد فرمایا کہ مرض کی حالت میں اس کے درجات بلند ہوتے ہیں، خطائیں معاف ہوتی ہیں اور دل کی غفلت توجہ الی اللہ سے تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم مریض کے پاس جب تشریف لے جاتے تو فرماتے: طَھُوْرٌ اِنْ شَاءَ اللہُ؎ یعنی پاک ہورہے ہو خطاؤں سے ان شاء اللہ۔مجلس ِارشاد بہ معیتِ چند احباب ۸؍محرم الحرام ۱۳۹۹ھ ارشاد فرمایا کہ جو آدمی بیڑی پیتا ہے یا سگریٹ پیتا ہے تو طلب کے وقت ذرا موقع ملا تو اپنے خلاف ماحول سے دور جاکر پی لیتا ہے اور بعض بے تہذیب تو اسی مجلس میں پینا شروع کردیتے ہیں، تو ہم لوگ ذکر اللہ اور نیک کام میں کیوں ماحول سے ڈرتے ہیں؟ ارشاد فرمایا کہ عادۃ اللہ یہی ہے کہ داعی الی اللہ ماحول کے اثرات سے متأثر نہیں ہوتا۔ فرمایا کہ ہم ناقص ہیں مگر ہم کو حکم دیا گیا ہے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا اِنۡ تَنۡصُرُوا اللہَ یَنۡصُرۡکُمۡ؎ کا ارشاد ہم کو تقویت دے رہا ہے،جب کام میں لگیں گے کمال حق تعالیٰ عطا فرماویں گے،جس طرح بیج ہم بوتے ہیں مگر پھل حق تعالیٰ عطا فرماتے ہیں اَفَرَءَیۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَ ﴿ؕ۶۳﴾ ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَہٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ؎ کوشش تم کرو پیدا ہم کریں گے۔ ------------------------------